کراچی(نیوزڈیسک)نئے وزیراعظم کا انتخاب،تحریک انصاف کو پہلا بڑا دھچکا،حکومت کو بڑی حمایت مل گئی، تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے شاہد خاقان عباسی کوووٹ دینے کافیصلہ کیاہے،ن لیگی رہنماؤں نے ایم کیوایم سے شاہد خاقان عباسی کوووٹ دینے کی درخواست کی جس پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی اکثریت نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے
مسلم لیگ ن کے امیدوار کوووٹ دینے کافیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم کے انتخاب کیلئے ووٹ مانگنین کے لئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے گزشتہ روزکراچی میں فاروق ستارسے ملاقات کی تھی۔جس میں مسلم لیگ ن نے مستقبل میں ایم کیوایم کے ساتھ چلنے کاعندیہ دیتے ہوئے انہیں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے ووٹ دینے کی درخواست کی جس کے بعد ایم کیو ایم نے شاہد خاقان کوووٹ دینے کافیصلہ کرلیاہے۔