منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیر اعظم فاروق حیدر کیخلاف عمران خان کی نازیبا زبان استعمال کرنے پر (ن) لیگی کارکنان اور عوام سراپا احتجاج

datetime 31  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہٹیاں بالا(رئیس احمد خان)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے خلاف پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی گندی زبان استعمال کرنے پر آزاد کشمیر بھر کے کارکنان اور عوام سراپا احتجاج کارکنان مسلم لیگ (ن) میں شدید غصہ اور اضطراب پایا جاتا ہے اور عمران خان کے خلاف سخت احتجاج کیا جا رہا ہے ہٹیاں بالا میں مسلم لیگ (ن) ضلع ہٹیاں بالا کی پوری تنظیم اور مرکزی راہنمائوں کی جانب سے عمران خان کی

گندی زبان کے استعمال پر شدید غصہ کا اظہار کیا گیا صدر مسلم لیگ (ن) ضلع ہٹیاں بالا محمد فرید خان ،جنرل سیکرٹری انصر منظور ،مرکزی جائنٹ سیکرٹری عجائب ہمدانی ،ضلعی چیئرمین مجلس عاملہ تصویر نقوی ،راہنماء مسلم لیگ (ن) امتیاز ہمدانی ،ضلعی جائنٹ سیکرٹری پرویز درانی ،مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ سعود الیاس ،قاضی شمیم ،زاہد ہمدانی ،شمید خان او ر دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا عمران خان پاکستان کی سیاست میں ایک فتنہ ہیں ہمارے قائد کے خلاف استعمال کی گئی زبان کسی لیڈر کی نہیں ہو سکتی بلکہ یہ زبان کسی پاگل اور دیوانے کی ہو سکتی ہے کشمیر کے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کشمیریوں نے کسی لالچ یا دبائو میں آ کر نہیں کیا کشمیریوں نے روز اول سے اپنے مستقبل کا تعین پاکستان سے کیا ہے کوئی ہمیں یہ درس نہ دے کہ ہم نے کیا کرنا ہے راجہ فاروق حیدر خان آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی نمائندی کرتے ہیں ان کے خاندان کی تحریک پاکستان اور آزادی کشمیر کی جدوجہد میں اہم کردار ہے عمران خان کے سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں راجہ فاروق حیدرخان سے بڑا محب وطن اور پاکستان کا خیر خواہ کوئی نہیں عمران خان خود یہودی لابی کے ایجنٹ ہیں انہیں مسلئہ کشمیر کی الف بے سے بھی واقفیت نہیں آج وہ کشمیر کی بات کر رہے ہیں کشمیری قوم ان سے پوچھتی ہے کہ انہوں نے اپنی

پوری اس جعلی سیاسی زندگی میں کشمیریوں کی تحریک آزادی کا زکر کیا پوری دینا میں گھومتے ہیں کبھی کسی ملک میں کشمیر میں ہونے والے مظالم کے بارے میں کہیں بھی انہوں نے آواز دی انہوں نے کہا عمران خان نہ پاکستان کا خیر خواہ ہے نہ پاکستان کی عوام کا وہ صرف اقتدار کا بھوکا ہے اس کی خواہش ہے کہ اسے کسی بھی طرح اقتدار ملے پاکستان کی عوام نے بار بار اس کو مسترد کر چکی ہے مگر اس شخص میں غیرت

کا نام نہیں وہ چاہتا ہے کہ عوامی روائے کو ڈنڈے کے زور پر اپنی طرف موڑا جائے مگر ایسا ممکن نہیں پاکستان میں نواز شریف کے خلاف ہونے والی سازشیں جلد بے نقاب ہوں گی عمران خان اور اس کے امپائروں کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا اپنے بستروں پر کتوں کو ساتھ سلانے والاے عمران خان کو کیا پتہ انسانی حقوق کیا ہوتے ہیںپاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا گیا یہاں مغربی تعزیب کی کوئی گجائش نہیں شرم کا مقام ہے

جس عورت کو طلاق دے دی اس کو اپنے گھر میں ٹھہرانا اور خود اس کے پاس جا کر رہنا اسلامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کو اسلامی معاشرہ سخت نا پسند کرتا ہے لیگی راہنمائوں نے کہا عمران خان ہمارے قائد کے گھر کے گھیرائو کی بات کرتا ہے اس میں ہمت ہے یہاں مسلم لیگ (ن) کے کسی کارکن کے گھر کا گھیرائو ککروا کر دیکھ لے ہم زندہ قوم ہیں اپنے قائد کی عزت و آبرو حفاظت کرنا بھی اچھی طرح

جانتے ہیں عمران خان کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم اس کے پاکستان کو نہیں مانتے ہم قائدے اعظم کے پاکستان کو چاہتے ہیںآزاد کشمیر کی عوام نے عام انتخابات میں عمران خان کو مسترد کر دیا تھا اور یہی عمران خان کے لئے سوچنے کا مقام ہے مگر عمران خان میں غیرت نام کی کوئی چیز نہیں انشاء اللہ 2018کے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) پاکستان کے اندر بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہو گی اور ہمارے قائد میاں

نواز شریف پھر عوامی طاقت کے ساتھ وزیر اعظم بن کر لوٹیں گئے ہم سیاسی لیڈروں کا احترام کرتے ہیں مگر سیاسی مسخروں کا نہیں عمران خان یہودیوں کا سیاسی مسخرہ ہے جس کو قومی لیڈروں سے تو کیا اللہ سے متوجہ ہونے کا طریقہ بھی نہیں آتا جس ملک میں قوم کا ایسا لیڈرآجائے اس ملک کا اللہ ہی حافظہ ہواللہ اتعالیٰ عمران خان کی یہ خوہش کبھی پوری نہیں کرے گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…