لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹرطاہرالقادری نے وطن واپسی کا اعلان کردیا ہے ،8اگست کو پاکستان پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے بیرون ملک تمام مصروفیات منسوخ کردیں اور وطن واپسی کا اعلان کردیا ہے، وہ 8اگست کو پاکستان پہنچیں گے، پی اےٹی کے کارکن لاہورایئرپورٹ پر انکا استقبال کرینگے۔طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ انصاف کیلئے نجفی کمیشن کی رپورٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں، اب گلی گلی میں گو شہبازگو ہوگا، کارکن قاتل وزیراعظم نامنظورمہم کی تیاری کریں۔
استقبال کی تیاریوں کیلئے سینٹرل کور کمیٹی کا اجلاس4بجے ہوگا۔اس سے قبل مسلم لیگ کی جانب سے عبوری اور مستقل وزیراعظم کا نام سامنے آنے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ شبہاز شریف 14 شہریوں کے قتل میں نامزد ملزم ہیں ، باقر نجفی کی کمیشن رپورٹ نے شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ نااہل نوازشریف کی جانب سے شہباز شریف کو اگلا وزیراعظم منتخب کرنا قانون اور قوم کے ساتھ مذاق ہے، شہباز شریف جیسے نامزد ملزمان وزیراعظم بن کر ملک کے لیے مزید نقصان کا باعث بنیں گے۔