بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

شیخ رشید نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف بھی بڑے اقدام کا اعلان کردیا، کیا کرنیوالے ہیں؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 30  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف نا اہل ہو گئے ہیں اور عوام کو ایک کرپٹ حکمران سے نجات مل گئی ہے ، اب دونوں بھائی اور ان کی اولادیں جیل میں ہوں گی،، ہم ظالم نہیں جیل میں انہیں اے کلاس دیں گے،شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنسز دائر کروں گا ، میں نے کہاتھا پپودو میں فیل ہے تین میں کمپارٹ ہے،میں نے کہا تھا یہ پانچوں میں فیل ہو گا، اب فیل ہو گیا،

نواز شریف کہتاتھامجھے نکالاتوہمالیہ روئیگا،ایک مچھر مرا نہ ہی مکھی۔ اتوار کے روز اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے یوم تشکر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہکہا تھا نوازشریف صادق اور امین نہیں ، عمران خان مستقبل کے لیڈر ہیں ،آگے کا سوچتے ہیں،3 دفعہ نواز شریف نے کہا کہ شیخ رشید اسمبلی میں نہیں ہو گا میں نے کہا کہ میں اسمبلی میں ضرور ہوں گا لیکن تم نہیں ہوگے ، اب میں ہوں لیکن نواز شریف نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کوشش تھی کہ مجھے غیر قانونی طور پر نکالا جائے، اب دونوں بھائی اور ان کی اولادیں جیل میں ہوں گی،، ہم ظالم نہیں جیل میں انہیں اے کلاس دیں گے ،اسحاق ڈار،نوازشریف جب تم جیل میں ہوگے تمہیں یاد کراؤں گاتم لوگ چورہو، پاکستانی چور کی چور سے نہیں،چور سے چوکیدار کی تبدیلی چاہتے ہیں،شہباز شریف کو لایاجارہاہے،شہباز شریف یاد رکھو یہ برادر یوسف ہے، میں نے کہاتھا پپودو میں فیل ہے تین میں کمپارٹ ہے،میں نے کہا تھا یہ پانچوں میں فیل ہو گا، اب فیل ہو گیا،انگریزی ان کی ایسی ہے جے آئی ٹی بننے پر مٹھائیاں کھائیں،میں قوم سے کہتا تھا حوصلہ رکھو، جذبہ زندہ رکھو ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چین کے عظیم دوستوں، ساری قوم سی پیک کے ساتھ ہے، جب تک تمام ادارے اور عمران جیسا لیڈر ہے ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا،

اس ملک میں عظیم ادارے ہیں،عظیم فوج ہے اور عظیم ججز ہیں،ہمیں معلوم تھا کہ نواز شریف مالدیپ اور سری لنکا کیا کرنے گئے تھے، قطری گاڑی میں سیف الرحمان آیا اور کہا خاقان کو وزیراعظم بناؤ،قطر کے ساتھ 15 سال کا معاہدہ کہاں ہے؟عمران نے مجھے کہا شاہد خاقان کیخلاف کاغذات جمع کراؤہم سپورٹ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کیساتھ عوام کی امیدیں لگی ہیں،

ان کی امیدیں نہ توڑنا،ایٹمی دھماکے نواز شریف نے نہیں میں نے کرائے تھے ، نواز شریف بزدل تھے ، دھماکے کرانے سے ڈرتے تھے مجھ پر تین خود کش حملے بھی ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے ہمشہ اقتدار کو ترجیح دی ہے اور اسلام کے بجائے اسلام آباد کو ترجیح دی ہے،سانپ مرا نہیں زخمی ہے، نواز شریف کہتاتھامجھے نکالاتوہمالیہ روئیگا،ایک مچھر مرا نہ ہی مکھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…