منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کیخلاف ایک اورمقدمہ درج کرانے کا اعلان

datetime 30  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل محمد خورشید خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے انتخابات میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اپنے اثاثوں کے بارے میں جھوٹ بولا جو نہ صرف غیر قانونی بلکہ جرم ہے ،انہوں نے میاں محمد نواز شریف کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے بقول یہ ایف آئی آر سیکشن 22 کے تحت درج کرائی جائے گی,

کیونکہ انہوں نے 2013ء4 کے انتخابات میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اپنے اثاثوں کے بارے میں جھوٹ بولا تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل محمد خورشید خان کا کہنا تھا کہ ہم آج (پیر) کے روز سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کیخلاف اسلام آ باد سیکرٹریٹ کے پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کروانے جا رہے ہیں کیونکہ انہوں نے پارلیمنٹ کے سامنے نا صرف اثاثے چھپائے بلکہ ان کے بارے میں جھوٹ سے کام لیا۔پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے بچے منی لانڈرنگ، کرپشن اور قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ 2013ء4 میں اقتدار میں آنے سے قبل نواز شریف کے اثاثے 250 ملین تھے لیکن وزیر اعظم بننے کے بعد یہ اثاثے 2350 ملین تک بڑھ چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 2013ء4 کے انتخابات میں اپنے تمام اثاثے ڈکلیئر نہیں کیے تھے جو غیر قانونی اور جرم ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نواز شریف کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…