اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف سے اتحاد،پرویزمشرف کابھارتی اخبار کو انٹرویو،دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 30  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن ) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا نواز شریف کو ہٹانے کا فیصلہ شاندار اور پاکستانیوں کیلئے خوش آئند ہے۔ نواز شریف کے جانے سے ان کی ملک واپسی کی راہ ہموار ہو گی۔ بھارتی اخبار کو انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل قرار دینا عدالتی بغاوت نہیں، عدالت نے یہ فیصلہ گہری سوچ بچار کے بعد دیا ، وہ اسی کے حق دار تھے۔

نواز شریف نے نا صرف غلط بیانی کی بلکہ حقائق بھی توڑ موڑ کر پیش کئے۔ عدالتی فیصلہ پاکستانی عوام کی خواہشات کے عین مطابق ہے۔ فیصلے کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی سے عمران خان اور ان کی پارٹی کو فائدہ پہنچا ہے جبکہ ن لیگ نقصان میں رہی ہے۔ ائندہ عام انتخابات میں ن لیگ کے خلاف عمران خان کے علاوہ دیگر جماعتوں کیساتھ اتحاد کر سکتے ہیں ، ہمارا مقصد ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا راستہ روکنا ہے ، جنہیں عوام تین تین بار آزما چکے ہیں اور انہوں نے عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، صرف لوٹ مار کی۔حریت رہنماؤں پر پاکستان سے فنڈنگ اور سکولوں کو جلانے کی رپورٹس کو انہوں نے بیہودہ پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ حریت رہنما مجاہدین ہیں جو کشمیریوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، اس کے برعکس بھارتی فوج کشمیر میں نسل کشی کر رہی ہے۔ امریکہ کی جانب سے 35 کروڑ ڈالر کے فنڈز روکنے پر انہوں نے کہا کہ یہ فنڈز روکنے سے پاکستان مر نہیں جائے گا۔ انہوں نے چین کو پاکستان کا عظیم دوست قرار دیتے ہوئے ایسی تمام رپورٹس مسترد کر دیں جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ بیجنگ پاکستان کو غلام بنانا چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…