اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ میں یوم تشکر کے سلسلے میں ہونے والے جلسے میں پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) اور کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے ججز کو سلام پیش کیا گیا ، جلسے کے دوران سٹیج پر لگی سکرین پر ججز اور جے آئی ٹی ارکان کی تصاویر دکھائی گئیں اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
اتوار کو تحریک انصاف کے جلسے میں پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) اور کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے ججز کو سلام پیش کیا گیا ،جلسے کے دوران سٹیج پر لگی سکرین پر ججز اور جے آئی ٹی ارکان کی تصاویر دکھائی گئیں اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔جلسے میں ایک ملی نغمے میں ججز اور جے آئی ٹی ارکان کی تصاویر کو ترانے کیساتھ ویڈیو سکرین پر چلایا گیا ۔