اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 12گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،کشمیر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، سکھر، ہزارہ ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ٗملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، فاٹا اور اسلام آبادمیں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
تاہم مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔آئندہ 48گھنٹوں ککے دوران کشمیر، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن)، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن)، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔تاہم ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، سکھر اور میرپورخاص ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانبالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، فاٹا، میرپورخاص ڈویژن اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ،قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ: مالم جبہ87، پارہ چنار18، رسالپور08، کاکول04، کوہاٹ03،سیدوشریف02، کالام01، پنجاب: سرگودھا (ائیرپورٹ11، سٹی07)، سیالکوٹ10، لاہور(سٹی05، ائیرپورٹ02)، مری، اسلام آباد، فیصل آباد01، سندھ: ڈپلو56، اسلام کوٹ 44، نگرپارکر42، چھاچھرو22، ڈھاہلی08، کلوئی03، کشمیر: مظفرآباد11، گڑھی دوپٹہ03، بلوچستان: خضدار، بارکھان 02، گلگت بلتستان: بگروٹ میں01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین، چلاس44، دادو، رحیم یار خان، سکھر، لاڑکانہ42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا