اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کے متفقہ قائد ایوان لانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ۔ اتوار کو بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں خورشید شاہ ، نیئر بخاری ، فرحت اللہ بابر
اور مصطفی نواز کھوکھر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اپوزیشن کے متفقہ قائد ایوان لانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ۔ خورشید شاہ نے اس ضمن میں اپوزیشن جماعتوں سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا ۔