مری(آئی این پی )مری پہنچتے ہی نوازشریف نے عوام کو بڑا سرپرائز دیدیا،سابق وزیراعظم گاڑی سے باہر نکل آئے ، کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا ، کارکنوں میں گھل مل گئے ،سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا مری پہنچنے پر لیگی کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ، اس موقع پر نوازشریف گاڑی سے باہر نکل آئے اور کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا اور کارکنوں میں گھل مل گئے ، کارکنوں کی جانب سے دیکھو دیکھو کون آیا ، شیر آیا شیر آیا اور وزیراعظم نوازشریف کے نعرے لگائے گئے ۔
نوازشریف کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حسین نواز اور ان کی صاحبزادی نواز بھی تھیں جنہوں ہاتھ ہلاکر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے پانامہ فیصلے کے فیصلے باضابطہ طور پر وزیراعظم ہاؤس کو خالی کردیا ، نوازشریف نے وزیراعظم ہاؤس کے سٹاف کے ساتھ الوداعی ملاقات بھی کی ۔ نوازشریف وزیراعظم ہاؤس خالی کرنے کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ مری چلے گئے ۔ مری پہنچنے پر راستے میں نوازشریف کا لیگی کارکنوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر نوازشریف نے اپنا قافلہ رکوا کر گاڑی سے باہر نکل آئے اور ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔اس موقع پر لیگی کارکنوں کی جانب سے دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے گئے ۔ بعدازاں نوازشریف مری مال روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ پہنچے تو وہاں بھی کارکنوں کی بڑی تعداد اپنے لیڈر کا استقبال کرنے کیلئے موجود تھی ۔ اس موقع پر نوازشریف کچھ دیر کے لئے کارکنوں کے بیچ موجود رہے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ حسین نواز اور مریم نواز بھی موجود تھیں ۔نوازشریف نے اس موقع پر کچھ دیر کے لئے کارکنوں سے خطاب بھی کیا ۔ نواز شریف نے کہا کہ آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے ‘ مجھے جس بات پر نااہل کیاگیا وہ ابھی تک کسی کی سمجھ میں نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ ‘ مجھے کوئی شرمندگی نہیں ، میرا سر فخر سے بلند ہے۔