اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے میں ایک مرتبہ پھر بدنظمی دیکھنے میں آئی ،عمران خان کی آمد پر پی ٹی آئی کے ٹائیگرز بے قابو ہوگئے اور اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کی جس پر کارکن آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے کو دھکے بھی دیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ اسلام آ باد میں یوم تشکر کے جلسے میں عمران خان کی آمد پرشدید بدنظمی دیکھنے میں آئی ۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کی اس دوران ٹائیگرز آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے کو دھکے دئیے۔ کارکن میڈیا کے کنٹینر پر بھی چڑھ گئے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں اکثر بدنظمی کے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں۔