اسلام آباد(آئی این پی )نئے وزیراعظم اور نئی کابینہ کے حلف اٹھانے تک وفاقی بیوروکریسی فیصلے کرنے میں آزاد ہوگی ،وفاقی سیکرٹریز ازخود اہم نوعیت کے فیصلے کر سکیں گے ، تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے کیلئے بیورو کریسی کو پہلی بار وزیرداخلہ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں پڑی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد ان کی کابینہ تحلیل ہوگئی تھی اور کابینہ تحلیل ہونے کے باعث وفاقی بیورو کریسی اب فیصلے کرنے میں آزاد ہو گئی ہے۔
تاہم یہ آزادی نئے وزیراعظم اور نئی کابینہ کے حلف اٹھانے تک ہی حاصل رہے گی ۔ واضح رہے کہ پہلی بار پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وزیرداخلہ کی منظوری کے بغیر جلسے کی اجازت دی تاہم اجازت دینے سے قبل سیکرٹری داخلہ سے منظوری لی گئی ۔