لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی بڑی بیٹی مناہل نے برطانیہ کی نامور یونیورسٹی سے لا میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کر کے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا ۔تفصیل کے مطابق حال ہی میں منا ہل نے برطانوی یونیورسٹی سے لاءمیں گریجویشن کی ڈگری مکمل کی اور ان کی پاسنگ آوٹ گزشتہ روز 29جولائی کو ہوئی جس میں مناہل نے ڈگری حاصل کی ۔گریجویشن تقریب میں چوہدری نثار کو بھی مدعو کیا گیا تھا تاہم وہ کمر کے درد کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں سفر سے منع کیا تھا جس کی وجہ سے وہ
اپنی بڑی صاحبزادی مناہل کی پاسنگ آوٹ تقریب میں حصہ نہ لے سکے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل چوہدری نثار کی دوسری بیٹی نتاشہ نے بغیر کسی سفارش کے پاکستان ویمنز باسکٹ بال ٹیم میں شمولیت اختیار کے کے اپنے والد کا سر فخر سے بلند کیا تھا ۔پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے سیف گیمز کی تیاریوں کے لیے ایک ماہ تک لگائے گئے کیمپ میں ٹرائلز کے ذریعے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا جس کے بعد 12رکنی ٹیم منتخب کی گئی تھی اور اس میں نتاشہ کا نام بھی سامنے آیا تھا جس پر چوہدری نثار نے میڈ یا کے سامنے خوشی کا اظہار کیا تھا ۔