پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کے کس امیدوار کے پاس ’’خاکروب‘‘ کا ’’اقامہ ‘‘ ہے ؟ ن لیگی ’’اقامہ برداروں‘‘کی کل تعداد کتنی ہے؟چودھری شجاعت کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 29  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے نہایت دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف کی معزولی کے بعد وزارتِ عظمیٰ کا ایک نہایت مضبوط امیدوار اس لیے وزیراعظم نہ بن سکا کہ اس کے پاس خاکروب کا اقامہ ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے نئے وزیراعظم کے بارے میں سوال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شنید ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار کیلئے ن لیگ کے تین مضبوط

امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے تھے لیکن آخر وقت میں ایک امیدوار کا خاکروب کا اقامہ نکل آیا جس کے بعد شاہد خاقان عباسی کا نام نئے وزیراعظم کے طور پر فائنل کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے ایک اور سوال پر کہا کہ یہ بھی شنید ہے کہ ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی میں سے 60 ایسے ہیں جو اقامہ ہولڈر ہیں اور ان اقاموں میں کوئی اسسٹنٹ ہے تو کوئی سکیورٹی گارڈ اور کوئی کسی اور عہدہ پر تعینات ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…