اسلام آباد (مانٹیرنگ ڈیسک) ن لیگ کے اہم رہنما پھنس گئے، سکیورٹی اداروں کو بڑا حکم جاری، کھلبلی مچ گئی، تفصیلات کے مطابق سعید احمد صدر نیشنل بنک کا نام واچ لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے، ملک بھر کے ائیرپورٹس کو اس بارے میں ہدایات دے دی گئی ہیں کہ صدر نیشنل بنک سعید احمد کو بیرون ملک نہ جانے دیا جائے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سعید احمد کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا قریبی دوست کہاجاتا ہے۔ صدر نیشنل بنک سعید احمد سے اسحاق ڈار کے حوالے سے کافی اہم شواہد ملے تھے اس لیے انہیں اس کیس میں بہت اہم سمجھا جاتا ہے،
اور اسی وجہ سے سعید احمد سے متعلق ملک کے تمام ائیرپورٹس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ انہیں ملک سے باہر نہ جانے دیا جائے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ اگر سعید احمد بیرون ملک جانے کی کوشش کریں تو ائیرپورٹ انتظامیہ فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع کریں، اس سلسلے میں صدر نیشنل بنک سعید احمد کے پاسپورٹ کی کاپی، پاسپورٹ نمبر اور شناختی کارڈ نمبر ائیرپورٹس کو بھجوایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق سعید احمد کا نام آئندہ 48 گھنٹوں میں ای سی ایل میں شامل کرنے کا قوی امکان موجود ہے اور فی الوقت ان کا نام واچ لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔