اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہری نے بیـٹے کی شادی کے کارڈ پر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تصاویر لگا دیں، مریم نواز شریف نے نواز اور شہباز سے محبت کرنے والے شہری کا رابطہ نمبر مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی کے حمیداللہ نے بیٹے کی شادی کے کارڈ پر وزیر اعظم پاکستان نواز
شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تصاویر لگا دیں اس کے بعد ایک صارف نے شادی کارڈ کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کردیا جس کے بعد وزیر اعظم پاکستان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے اسے ری ٹوئٹ کیا ہے اور ساتھ لکھا ہے کہ اگر آپ اسے جانتے ہیں تو مجھے اس کا رابطہ نمبر دیں۔