کراچی(آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کیلئے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف متفقہ امیدوار سامنے لائے گی مگریہ بات عمران خان کے رویہ پر منحصر ہے،(ن )لیگ کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے ، نواز شریف کی سب سے بڑی غلطی ان کا تکبر ہے اس تکبر نے ان کو مارا،ہم فرشتے نہیں ہم سے بھی کوتاہیاں ہوتی ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھاوزارت عظمی کے امیدوارکیلئے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت جاری ہے،
ہوسکتا ہے کہ پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی کاوزارت عظمی کیلئے امیدوارمشترکہ ہولیکن متفقہ امیدوارلانے کافیصلہ عمران خان کے رویے پرمنحصرہے،اگر عمران خان نے دشمنی والا رویہ رکھا تومشترکہ امیدوارنہیں ہوگا۔پی پی رہنما نے کہا نوازشریف اس بحران کوپہلے بھی ٹال سکتے تھے،گھسیٹ کراقتدارچلانے سے بہترتھا نوازشریف پہلے استعفا دے دیتے،نوازشریف عدالتی فیصلے سے پہلے عہدے سے الگ ہوجاتے وہ باوقارطریقہ تھا،ان کا کہنا تھا عمران خان نے جب دھرنا دیا تو ہم نے جمہوریت کا ساتھ دیا،