اسلام آباد (مانیـٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار نواز شریف کی نا اہلی فیصلے سے متعلق جانتے تھے، سیاسی ساکھ بچانے میں کامیاب رہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پانامہ کیس میں نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا ہے ، پانامہ فیصلے سے ایک دن قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی کابینہ کے اہم رکن چوہدری نثار نے دھماکہ خیز پریس کانفرنس میں عندیہ دے دیا تھا کہ نواز شریف نا اہل ہو رہے ہیں اور وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ ان کی پریس کانفرنس پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے وہ
نواز شریف کی نا اہلی سے متعلق جانتے تھے اور انہیں علم تھا کہ کسی بھی صورت میں سپریم کورٹ نواز شریف کے حق میں فیصلہ نہیں دے گی ۔جس سے پہلے ہی انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا اور اپنی سیاسی ساکھ بچانے میں کامیاب ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کی ایک اور پریس کانفرنس بھی آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ن لیگ کے فصلی بـٹیروں کے خلاف اور اپنے سیاسی مستقبل اور ن لیگ کی آئندہ حکمت عملی بارے عوام کو آگاہ کرینگے۔