دبئی (این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف اور دیگر نا اہل افراد کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگائی جائے ۔ فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ایک ویڈیو پیغام میں پریزمشرف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی مکمل حمایت کی۔
انہوں نے کہاکہ فیصلے کے بعد نواز شریف اور دیگر افراد کے خلاف فوری طورپر باضابطہ کیسز شروع کئے جائیں اور قانون کے مطابق انہیں سزا دی جائے ۔انہوں نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے ممبران کو فیصلے اور تحقیقات کر نے پر مبارکبا د دی انہوں نے دعویٰ کیا کہ جے آئی ٹی کے ممبران نے دھمکیوں کے باوجود بہادری کے ساتھ تحقیقات کیں اور سپریم کورٹ کو بہت سے ثبوت فراہم کر دیئے ۔