لاہور ( این این آئی) سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلی کے فیصلے پر حکمران جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی وحید گل کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی وحید گل پارٹی کارکنوں کے ہمراہ پانامہ لیکس کیس کا فیصلہ سن رہے تھے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر اچانک ان کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے باعث انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد دی ۔