بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

تمام کوششیں ناکام، چوہدری نثار پانامہ کیس کے متوقع عدالتی فیصلے اور حکمران جماعت کی پوزیشن بے نقاب کردی

datetime 27  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پانامہ کیس کے متوقع عدالتی فیصلے اور حکمران جماعت میں ہونے والے من پسند فیصلوں کے حوالے سے واضح پوزیشن اختیار کر لی،انہوں نے من پسند فیصلوں کے حوالے سے اپنی جماعت کو ڈھکے چھپے انداز میں بے نقاب بھی کردیا ہے جبکہ عدالت عظمیٰ کے پانامہ سکینڈل پر کسی بھی فیصلے پر کوئی جواب اور ردعمل نہ دینے کا باضابطہ اعلان۔

چوہدری نثار علی خان نے وزارت عظمیٰ کے معاملے میں غیر معمولی مشاورتی اجلاس کے حوالے سے نظر انداز کرنے پر قیادت کے خلاف دل کا غبار بھی نکال دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اہم حکومتی وسیاسی معاملات پرگزشتہ کئی روز سے زیر التواء پریس کانفرنس آخر کر ہی ڈالی اور ان معاملات پر واضح پوزیشن اختیار کر لی ہے ۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) میں قیادت کی جانب سے من پسند فیصلوں کے ضمن میں چوہدری نثار علی خان نے پارٹی کو بے نقاب کردیا ہے ۔دوسری طرف پانامہ سکینڈل پر عدالت عظمیٰ کے متوقع فیصلے کے ضمن میں حکمران جماعت کے ممکنہ سخت ردعمل کے حوالے سے بھی پیشگی اپنی پوزیشن واضح کردی ہے کہ وہ ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو من وعن تسلیم کر لیں گے اور انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سے بھی درخواست کردی ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کے پیش نظر عدالت عظمیٰ کا فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں اس کو صبر وتحمل سے قبول کریں ۔ انہوں نے من پسند فیصلوں کے حوالے سے اپنی جماعت کو ڈھکے چھپے انداز میں بے نقاب بھی کردیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…