ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

نوازشریف ،عمران خان، شہبازشریف،پرویز خٹک اوردیگر اہم سیاسی رہنماؤں نے کتنا ٹیکس دیا؟چونکا دینے والی تفصیلات جاری

datetime 27  جولائی  2017 |

اسلام آباد (این این آئی) ایف بی آر کے اراکین پارلیمنٹ کی 2016ء کی ٹیکس گوشواروں کی ڈائریکٹری جاری کردی ہے ۔ جاری ڈائریکٹری کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے 2016 میں 25 لاکھ 24 ہزار 213 روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک لاکھ 59 ہزار 609 روپے ٹیکس ادا کیا۔ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 2016 میں 95 لاکھ 31 ہزار 60 روپے ٹیکس دیا ،

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 51 لاکھ 65 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا جن میں سے 50 لاکھ 55 ہزار بطور ایسوسی ایشن پرسنز کے طور پر ٹیکس شامل ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے 8 لاکھ 13 ہزار 869 ،وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے 14 لاکھ 11 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 46 لاکھ 17 ہزارروپے، وزیرداخلہ چوہدری نثار نے 11 لاکھ 92 ہزار 68 روپے، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے 39 لاکھ 83 ہزار 491 روپے ،وزیردفاع خواجہ آصف نے 8 لاکھ 31 ہزار 986 روپے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 1 لاکھ 4 ہزار 853 روپے ،وزیرپیٹرلیم شاہد خاقان عباسی نے 26 لاکھ 59 ہزار 183 روپے ٹیکس ادا کیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 34ہزار 941 روپے، مولانا فضل الرحمن نے 50ہزار 101 روپے ،شیح رشید نے 5 لاکھ 5 ہزار 966 روپے کا ٹیکس جمع کرایا۔پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین نے 5 کروڑ 36 لاکھ 77 ہزار 422 روپے، رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے 63 لاکھ 68 ہزار 864 ارب روپے ،مراد سعید نے 34 ہزار 941 روپے ٹیکس ادا کیا۔وزیراعلی پنجاب کے بیٹے حمزہ شہباز نے 70 لاکھ 38 ہزار 777 روپے ٹیکس کی مد میں جمع کرائے۔ سینیٹر روزی خان کاکڑ نے سب سے زیادہ 4کروڑ 99لاکھ 23 ہزار 783 روپے ٹیکس دیا،

سینیٹرتاج محمدآفریدی 3 کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار 413 روپے ،سینیٹر محمد طلحہ محمودنے 3 کروڑ 24 لاکھ 95 ہزار 268روپے ،سینیٹراعتزازاحسن 1 کروڑ 38 لاکھ 54 ہزار 833 روپے کاٹیکس اداکیا،سینیٹرفروغ نسیم نے 2کروڑ 2لاکھ 33ہزار 725روپے ٹیکس جمع کرایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…