اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے ساتھ ساتھ اس کی اے ٹی ایم مشین بھی ہمیشہ کیلئے بند ہو جائے گی، جہانگیر ترین کی ایک اور کمپنی شاہنی ویو بھی ہے جس میں مالی اور خانسامہ ان کے کاروباری شراکت دار ہیں، ن لیگی رہنما دانیال عزیز کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی ایک اور کمپنی شاہنی ویو کا انکشاف ہوا ہےجس میں ان کے مالی
اور خانسامے انکے کاروباری شراکت دار ہیں۔ مالی اور خانسامے کو کاروبار کیلئے پیسے جہانگیر ترین کی مل سے ملتے تھے۔مالی اور خانسامے کے ٹیکس نمبر جاننے کی ضرورت ہے جس کے بعد عمران خان کے ساتھ ساتھ اس کی اے ٹی ایم مشین بھی ہمیشہ کیلئے بند ہو جائے گی۔ وزیر اعظم نے عدلیہ بحالی کی تحریک کامیابی سے چلا کر تاریخ رقم کی۔ امید ہے سپریم کورٹ شریف خاندان کے حق میں فیصلہ دے گی جس سے ملک ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن رہے گا۔