اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،اسلام آباد،کشمیر، خیبرپختونخوا ،فاٹا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے ۔بدھ کو محکمہ موسمیات کی جانب سے یہاں جاری بیان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی،گوجرانوالہ،پشاور،ڈی آئی خان ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ میرپور خاص ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش رسالپور میں 46،ڈی آئی خان18 کامرہ 34،اسلام آباد(سیدپور29،بوکڑہ15،گولڑہ03)، گوجرانوالہ 16،سیالکوٹ 14 ، جہلم،گجرات،راولپنڈی 02،میانوالی،منگلا، منڈی بہاوٰالدین 01، نگرپارکر 7 اور کوٹلی میں 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز دادو اور تربت میں 44، دالبندین،سبی،نوکنڈی43، موہنجوداڑو، لاڑکانہ اورروہڑی 42 میں 42سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ آئندہ 48گھنٹوں میں کشمیر،اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔