اسلام آباد (این این آئی)مہنگے تحفے دینے والوں اور وصول کرنے والوں کو ایف بی آر کی طرف سے نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال میں 2 ہزار 785 افراد نے ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں 102 ارب روپے کیبڑے تحائف کا ذکر کیا۔ایف بی آر کے مطابق یہ مہنگے تحائف منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے لئے استعمال ہوئے۔ نجی ٹی کیے مطابق ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 3 افراد نے 1 ارب روپے یا اس سے زائد کے تحائف وصول کئے۔
آٹھ افراد نے 50 کروڑ سے 1 ارب روپے کے درمیان کے تحائف وصول کئے۔ 97 افراد نے 10 سے 20 کروڑ روپے کے درمیان کے تحائف وصول کئے ٗدو سو 80 افراد نے 5 سے 10 کروڑ روپے کے درمیان کے تحائف وصول کئے۔ 2 ہزار 348 افراد نے 1 سے 5 کروڑ روپے کے درمیان کے تحائف وصول کئے۔