ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاناما کیس،اہم شخصیت کی جان کو خطرہ،اعتزاز احسن نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 26  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ء اور سینیٹ میں قائدحزب اختلاف سینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ ظفرحجازی سلطانی گواہ بن سکتاہے ،اس کی جان کوخطرہ ہے ،تحفظ دیاجاناچاہئے ،شریف برادران کاوطیرہ ہے کہ غلاموں کی طرح ان کی خدمت کی جائے اورہرکوئی ان کے آگے کانپتارہے ، ظفرحجازی کودیگرکی طرح قربانی کابکرابنایاگیا۔ وزیراعظم یاوزیرکے پاس اقامہ ہوناگری ہوئی حرکت ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ریکارڈٹمپرنگ کیس میں ظفرحجازی کیساتھ نوازشریف کو نامزد ہونا چاہئے تھا کیونکہ ظفرحجازی نے جوکیااس کافائدہ نوازشریف کوپہنچا، انہوں نے کہا کہ ظفرحجازی کی جان کوخطرہ ہے اسے تحفظ ملناچاہئے کیونکہ وہ شریف خاندان کیخلاف سلطانی گواہ بن سکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ شریف برادران چاہتے ہیں کہ ہرکوئی ان کے آگے کانپتارہے ،یہ بھی ان کاوطیرہ ہے کہ غلاموں کی طرح ان کی خدمت کی جائے ،وہ اہم اداروں میں اپنے وفاداروں کوہی تعینات کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس افسران کوقربانی کابکرابنایاگیاہے ، ظہیرالاسلام کے خلاف مشاہداللہ کوبکرابنایاگیا،ڈان لیکس میں بھی قربانی کے بکرے بنائے گئے ،ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفرحجازی کوبھی قربانی کابکرابناگیا،ریکارڈٹمپرنگ کیس میں صحیح کارروائی نہیں ہورہی ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل بینک کوٹریڑری آف پاکستان بھی کہاجاتاہے ،نیشنل بینک کی اہمیت سٹیٹ بینک جیسی ہے۔شریف برادران کاخاص آدمی نیشنل بینک کاصدرہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم یاوزیرکے پاس اقامہ ہوناگری ہوئی حرکت ہے اوروزیراعظم کابیرون ملک ملازمت کرناشرمناک ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…