بدھ‬‮ ، 03 دسمبر‬‮ 2025 

جس خبر کا ہرکسی کو انتظار تھا وہ آگئی ،پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر

datetime 26  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرا کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت، آئل ٹینکر ایسوسی ایشن ہڑتال ختم کرنے پر آمادہ ۔ تفصیلات کے مطابق اورگرا اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے گاڑیوں کی فٹنس بارے اوگرا کی ہدایت پر عمل درآمد کی

یقین دہانی کرائی ہے جبکہ اوگرا کی رولز 2009میں ترمیم پر 15دن میں کام شروع ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔حکوممت نے آئل ٹینکرز کے کرایوں کی شرح بڑھانے پررضا مندی ظاہرکردی ہے۔ فریقین 15 روز میں تمام مسائل کا حل نکالنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے ہڑتال ختم ہونے کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہو چکی تھی اور گزشتہ روز اوگرا اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ناکامی کا شکار ہو گئے تھے ۔واضح رہے کہ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث ملک بھر میں پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی تھی۔آئل ٹینکرز مالکان نے سانحہ احمد پور شرقیہ جیسے واقعات روکنے کیلئے حفاظتی انتظامات اختیار کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اسی وجہ سے حکومت اور آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے تھے۔مذاکرات کے دوران آئل ٹینکرز مالکان انسانی زندگی کو بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات ماننے کو تیار نہیں ہوئے ٗانہوں نے غیر معیاری ٹینکرز سے تیل کی سپلائی جاری رکھنے پر اصرار کیا جبکہ اوگرا نے ٹینکرز مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے سے صاف انکار کردیا ترجمان کا کہناتھاکہ ٹینکرز مافیا بلیک میل کررہی ہے ہم بلیک میل ہوں گے اور نہ ہی کسی کو انسانی زندگی سے کھیلنے کی ا

جازت دیں گے ۔ترجمان عمران غزنوی نے کہا کہ آئل ٹینکرز والے آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں بات کریں ٗ ان سے مذاکرات کو تیار ہیں،لیکن وہ بلیک میلنگ کرنا چاہتے ہیں، آئل ٹینکرزایسوسی ایشن سے درخواست کرتے ہیں لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں ۔ اوگرا ترجمان نے کہا کہ آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے پیچھے آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ہو سکتی ہیں،ان کے ہاتھ کو جلد بے نقاب کریں گے

اوگرا ترجمان کا کہناتھاکہ آج تک قوانین کے حوالے سے کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ٗ انسپکشن ٹیمیں بھیجیں تو سب کو یاد آگیا کہ قوانین پر عمل نہیں ہورہا ، خدا کیلے آئل ٹینکرز مالکان انسانی زندگیوں سے نہ کھیلیں ۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز کا کہنا تھاکہ آئل ٹینکر کے لئے اوگرا کے معیار پر فوری طور پر عمل درآمد ممکن نہیں ۔ دوسری جانب آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے

چیرمین یوسف شاہوانی کا کہنا تھا کہ اوگرا کی پالیسیاں غلط ہیں اور ہم اوگرا کا قانون نہیں مانتے، اب اوگرا سوتا ہوا جاگ گیا موٹروے پر ہماری گاڑیوں کے بلاوجہ چالان کئے جارہے ہیں اور ایکسل بڑھانیکا بھی کہا جارہا ہے ہم نئے سسٹم پر نہیں چل سکتے وزارت پیٹرولیم کو پرانا سسٹم ہی بحال کرنا ہوگا۔ یوسف شاہوانی نے کہا کہ ہم پر لوگوں کی ہلاکتوں کا الزام لگایا جارہا ہے

جبکہ احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کو آگ ہم نے نہیں لوگوں نے لگائی جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، ہمارے جو بھی مطالبات ہیں انہیں مانا جائے اور اگر ایسا نہ ہوا دما دم مست قلندر جاری رہے گا۔تاہم اب آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے گاڑیوں کی فٹنس کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ اوگرا کی جانب سے رولز میں ترمیم کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…