اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی مٹی بڑی زرخیز ہے ۔ آپ کے پاس بس دیکھنے والی نظر ہو تو ایک سے ایک بڑا ہیرا یہاں موجود ہے اور ایسی خداد صلاحیتوں کے حامل لوگ جن پر حسد نہیں بلکہ رشک آتا ہے ۔ ایسی ہی ایک مثال فیصل آباد کا حافظ محمد زید ہے جس نے نہ صرف اپنے ماں باپ کا سر فخر سے بلند کیا
بلکہ یہ ثابت کیا کہ علم کسی امیر کی میراث نہیں بلکہ یہ ایک ایسا کندنی تاج ہے جو کسی بھی غریب کے سر سج سکتا ہے ۔ حافظ محمد زید ایک غریب ڈرائیور کا بیٹا ہے جس نے میٹرک کے امتحان میں اپنی دن رات محنت کے ساتھ فیصل آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور اپنے غریب ماں باپ کا سر فخر سے بلند کیا ۔