جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

’’بادل برسنے کیلئے تیار ‘‘ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

datetime 26  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اورکشمیرمیں کہیں کہیں بارش کی پیشنگوئی کی ہے ۔منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں میں گوجرانوالہ،سرگودھا، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،

بنوں، میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ،ہزارہ ڈویژن،کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ میرپور خاص،حیدر آباد ڈویژن،اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواووں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش کامرہ میں 48،منگلا 37،گجرات 21، چکوال 19، سیالکوٹ (سٹی) 8، جہلم 2، اسلام آباد ایک ، کاکول23، بالاکوٹ 9، چھور15، نگرپارکر10، مظفرآباد 6،کوٹلی ایک اور گوپس میں 2ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز نوکنڈی میں 44، دالبندین43، پڈعیدن، لاڑکانہ، چلاس، موہنجودڑو اور روہڑی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…