کوئٹہ (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما آغا شاہزیب درانی بلوچستان سے بلا مقا بلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ،تفصیلا ت کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر آغاشاہزیب درانی بلا مقا بلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ،یہ سیٹ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شہباز درانی کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی،آغا شاہ زیب درانی مر حوم آغا شہباز دارنی کے بھائی ہیں ،
سینیٹ سے بلوچستان کی خالی نشست پر دو امیدواروں نے کاغذات نا مزدگی جمع کر وائے تھے جنہیں الیکشن کمیشن آف پا کستان نے مستر د کر دیا تھا تاہم آغا شاہزیب درانی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جس پر عدالت نے انہیں الیکشن لڑ نے کی اجازت دی تھی جس کے بعد منگل کو بلوچستان اسمبلی نے انکے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آگاہ کردیا ۔