اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس کا متوقع فیصلہ، ن لیگ میں اختلافات بڑھنے لگے، لیگی ایم این ایز کی بڑی تعداد نثار کے موقف کی حامی،وزیراعظم کے گرد خوشامدی ٹولے کو پارٹی کو نقصان پہنچانے کاذمہ دار قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق پانامہ کیس کا متوقع فیصلہ آنے سے قبل ہی حکمران جماعت ن لیگ میں اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں اور لیگی ایم این ایز کی بڑی تعداد نثار کے موقف کی
حامی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کے گرد خوشامدی ٹولے کی وجہ سے ایم این ایز کی ایک بڑی تعداد مایوسی کا شکار ہے اور چوہدری نـثار کے موقف کی حمایت کرتی نظر آرہی ہے۔میڈیا سیل اور وزیراعظم تک رسائی نہ ملنے پر وزرا اور ممبران اسمبلی جو پہلے سے مایوسی کا شکار ہیں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پانامہ کیس میں متوقع فیصلےکی صورت میں پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتی ہے۔