جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

معروف یونیورسٹی کی32طالبات ہسپتال منتقل،پراسرار واقعے کی تحقیقات شروع،افسوسناک انکشافات

datetime 24  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آئی این پی )سرداربہادر خان وومن یونیورسٹی میں درجنوں طالبات کے فوڈپوائزنگ سے متعلق تحقیقات کیلئے حکومتی سطح پر 4رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کے چیئرمین ایڈیشنل سیکرٹری صحت حافظ محمد طاہر ہونگے جبکہ اراکین میں اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ بتول اسدی ،محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تیکنیکی ماہر اور محکمہ صحت بلوچستان کے ڈرگ انسلٹ ڈاکٹرعلی احمد آغا شامل ہیں ،

کمیٹی کے اراکین نے گزشتہ روز سرداربہادر خان وومن یونیورسٹی کی باروچی خانے کامعائنہ کیا اوروہاں سے مختلف اشیاء کے نمونے بھی حاصل کئے جنہیں کیمیائی تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا تحقیقاتی کمیٹی 15روز میں رپورٹ جمع کریگی دوسری جانب بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کی ڈپٹی ایم ایس لبنی خلیل نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ سرداربہادر خان وومن یونیورسٹی کی ہاسٹل سے گزشتہ 3روز کے دوران 32طالبات کو طبیعت خراب ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیاگیاہے جن میں سے 7طالبات کو دو دن قبل 24کو گزشتہ روز جبکہ ایک کو سموار کے دن ہسپتال لایاگیا جو اس وقت بھی ہسپتال زیر علاج ہے جبکہ ایک طالبہ کے علاوہ دیگر تمام کو ہسپتال سے فارغ کردیاگیاہے کیونکہ ان کی حالت بہتر تھی انہوں نے کہاکہ طالبات کے مختلف ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے لئے گئے ہیں جن کی رپورٹ 2دن میں ہمیں ملے گی ،انہوں نے کہاکہ ہمیں خدشہ ہے کہ طالبات آلودہ پانی کی استعمال کے باعث حالت بگڑنے پر ہسپتال لائی گئی تاہم صحیح وجوہات رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوسکیں گی جبکہ ایک طالبہ نے بتایاکہ ان کی حالت گزشتہ روز یونیورسٹی کے میس میں بھنڈی کھانے کے بعد خراب ہوئی لیکن اب اس کی حالت بہتری ہے جبکہ ایک اور طالبہ نے بتایاکہ یونیورسٹی کے میس میں 2سو طالبات نے ایک ہی وقت میں کھانا کھایابعدازاں جن طالبات کی طبیعت خراب ہوئی انہیں یونیورسٹی میں ہی طبی امداد دی گئی اورانہیں ڈرپ لگوائے گئے۔

انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں آلودہ پانی کی شکایات طالبات کو تھی جس بارے وہ متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کرتے رہے ،دوسری جانب سرداربہادر خان وومن یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹرانجم پرویز کاکہناتھاکہ ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبات کو ایک ہفتے کی چھٹی دی گئی ہے جبکہ ان کے امتحانات 2ہفتے بعد شروع ہونگے ،انہوں نے کہاکہ ایک ہفتے کی چھٹی کے دوران پورے ہاسٹل کی مکمل صفائی ستھرائی کی جائیگی ،

انہوں نے کہاکہ گزشتہ شب سے وائس چانسلر سیکرٹری صحت سمیت یونیورسٹی کا تمام عملہ طالبات کی دیکھ بھال میں لگا رہا ،انہوں نے کہاکہ میس میں پکنے والے کھانے اور پانی کے نمونے پولیس کو دے دئیے گئے ہیں جبکہ اس سلسلے میں یونیورسٹی کی سطح پر انکوائری کاآغاز کردیاگیاہے ۔دریں اثناء فوڈ پوائزنگ کی شکار طالبہ کے والد نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انہیں میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ یونیورسٹی کی طالبات کو فوڈ پوائزئنگ ہوئی ہے

وہ تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے انہیں کچھ نہیں بتایاجارہا انہوں نے کہاکہ میری بیٹی کے پیٹھ میں شدیددرد کی شکایت ہے اس لئے وہ اس سے ہاسٹل سے گھر لے گئے ہیں ،واقعہ کی کوریج کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ اور گارڈز کی جانب سے کوریج نہ دئیے جانے کی میڈیا نمائندوں کی جانب سے شکایات بھی موصول ہوئی ہے ،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…