لاہور (آئی این پی) لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی میں ملوث خودکش حملہ آوار کا تعلق کالعدم تحر یک طالبان پاکستان سے نکلا ’دہشت گرد فدا حسین کی عمر18سے20سال جبکہ دہشت گرد پیدل چل کر آیا اور 12سے15کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا ۔ پولیس کے مطابق دہشت گردی کے واقعے کی ذمہ داری تحر یک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کرلی ہے
اور بتایا ہے کہ دہشت گردی کے اس حملے میں فدا حسین نے خود کش دھماکہ کیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق دہشت گرد موٹر سائیکل پر نہیں بلکہ کاہنہ کی جانب سے پیدا سبزی منڈی کے باہر آیا جہاں پولیس کو نشانہ بنایا ہے اور دھماکے میں پندرہ کلو کے قر یب دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے ۔