ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شہبازشریف وزیراعظم بن رہے ہیں،اہم سیاسی رہنما نے بڑا سیاسی دھماکہ کردیا

datetime 24  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیربرائے صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے موجودہ سیاسی صورتحال اورپانامہ کیس کی صورتحال کے متعلق پیشن گوئیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 24جولائی سے 15اگست کے درمیان اہم فیصلے ہوں گے، آئندہ عید مختلف ہوگی بڑی قربانیاں ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بڑی عیدوں پر چھوٹی قربانیاں ہوتی تھیں،اس عید قربان پر اب چھوٹی نہیں بڑی قربانیاں ہوں گی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب آنٹیوں کا دور ختم ہوگیا، احتساب کو انکل نہیں بنارہے ہیں، جو لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ معاملہ صرف نوازشریف تک محدود ہوگا وہ ان کی بھول ہے، جولائی کا مہینہ مشکلات کا ہوگا۔ یہ معاملہ اور لوگوں تک بھی جائے گا، اگر جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، پاکستان میں جمہوری نظام ہی ترقی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات اگر اس طرح رہے تو پھر انتخاب ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے، نواز شریف کی تکلیف میں اضافے کااحساس ہے،یہ احتساب کا معاملہ صرف سیاستدانوں تک محدود نہیں رہے گا، بیورو کریٹس، ٹی وی مالکان اور اینکرز بھی اس کے زد میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوھدری نثار علی صاحب کی کمر کا درد کبھی بڑھ جائیگا تو کبھی کم ہوتا جائیگا ان کو کمر میں درد اس لئے ہیں کہ شہباز شریف وزیر اعظم بن جائے، جب ان کو پتاچلاکہ شہبازشریف وزیراعظم بن رہے ہیں تو کمر کا درد کم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ موسم تو ٹھنڈا ہے پر سیاسی موسم گرم رہے گا، ملک میں سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…