اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی سےآزادکشمیر پونچھ جانے والی بدقسمت مسافر بس کھائی میں جا گری، 7افراد جاں بحق، خواتین اور بچے بھی شامل۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے آزادکشمیر پونچھ جانے والی بدقسمت مسافر بس آزادپتن کے مقام پر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دوخواتین اور بچوں سمیت 7افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیوں کا آغاز
کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آزاد پتن آزادکشمیر میں داخل ہونے کا ایک اہم اور مصروف راستہ ہے جہاں دریائے جہلم پر پل کے ذریعے آزادکشمیر اور پاکستان میں آمدورفت دن کے 24گھنٹے جاری رہتی ہے۔ آزادپتن کے مقام پر پاکستان کی جانب بارشوں کے باعث شدید پھسلن اور لینڈ سلائیڈنگ سال بھر جاری رہتی ہے اور حکومت تاحال سڑک پر توجہ نہیں دے سکی جس کے باعث حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں۔