لاہور (این این آئی ) پنجا ب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز میٹرک کے رزلٹ کا اعلان 25جولائی کو دن 10بج کر 10منٹ پر کریں گے ۔ رزلٹ موبائل فون کے ذریعے بھی معلوم کیا جاسکے گا ۔ موبائل سے رزلٹ معلوم کرنے کیلئے اپنا رول نمبر لکھ کر ’’بورڈکوڈ‘‘پر بھیجیں گے ۔ تمام بورڈ کے کوڈز درج ذیل ہیں ،
گوجرانوالہ بورڈ800299،راولپنڈی بورڈ800296،لاہوربورڈ80029،فیصل آباد بورڈ800240،بہاولپور بورڈ800298،سرگودھا بورڈ،800290،ڈیرہ غازی بورڈ 800295،ساہیوال بورڈ800292،ملتان بورڈ800293سے طالب علم میسج کے ذریعے رزلٹ معلوم کر سکیں گے ۔