کراچی (این این آئی) دبئی سے کال آنے پر ملک چنگیز خان کی پاکستان پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت ملتوی ہوگئی۔ ملک چنگیز خان زرداری ہاؤس کراچی میں فریال تالپور سے ملاقات کرکے واپس چلے گئے۔ملک چنگیز خان کو فریال تالپور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرکے پی پی میں باضابطہ طور پر شمولیت کرنے کا اعلان کرنا تھا۔بااثر شخصیات کے آصف علی زرداری سے رابطوں کے بعد آصف زرداری کے حکم پر ملک چنگیز کو پارٹی میں
شمولیت کرنے سے فی الحال روکا گیا۔آئندہ 2 سے تین روز کے درمیان کنگ آف جامشورو ایم این اے ملک اسد سکندر اور پی پی قیادت میں رابطے پھر سے بحال ہونے کا امکان ہ ے۔ ملک اسد سکندر سے رابطوں کے بعد ملک چنگیز خان کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے خواب ادہورے رہ گئے۔پی پی قیادت اور ملک اسد سکندر میں معاملات طے ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے ضلع جامشورو کے انتظامی افسران کے تبادلوں کا بھی امکان ہے۔