جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

روس کے بلوچستان حکومت کو دیئے گئے جدید ترین ہیلی کاپٹر سے کیا کچھ کیاجاسکتاہے؟حیرت انگیز خصوصیات سامنے آگئیں

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو /کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان حکومت نے روس سے ایم آئی 171 ای غیر جنگی ہیلی کاپٹر حاصل کرلیا۔روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایم آئی 171 ای‘ شہری استعمال کا ہیلی کاپٹر ہے جو فوجی ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 سے مختلف ہے جسے پاک فوج پہلے ہی استعمال کر رہی ہے ٗایم آئی 171 ہیلی کاپٹر اپنے قابل اعتماد اور تمام موسموں میں استعمال کے قابل ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے

اور بلوچستان حکومت اسے سامان کی ترسیل یا مسافروں کی منتقلی اور ایمرجنسی کی صورتحال میں استعمال کر سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت اور روسی ہیلی کاپٹرز کے درمیان ایک کروڑ 52 لاکھ ڈالر مالیت کے اس ہیلی کاپٹر کا جنوری 2017 میں معاہدہ ہوا تھا۔ایم آئی 171 ای ہیلی کاپٹر، استعمال کے حساب سے شکل تبدیل کر لینے والا ہیلی کاپٹر ہے جس کے کیبِن کو فریٹ سے 13 نشستوں والے وی آئی پی کیبن کی شکل دی جاسکتی ہے جبکہ اس میں فلائٹ اٹینڈنٹ کا آپشن بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ہیلی کاپٹر کے کیبن میں ایک وقت میں 27 مسافروں اور 4 ٹن سامان کی گنجائش موجود ہے جبکہ اس میں ہنگامی صورتحال میں پیراٹروپرز اور ریسکیو اہلکاروں کی جلد لینڈنگ کیلیے تین اضافی پوائنٹس بھی موجود ہیں۔طبی ایمرجنسی کی صورتحال میں ہیلی کاپٹر کو ایمبولینس کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جس میں نشستوں کی جگہ 14 اسٹریچرز رکھنے کی گنجائش ہے۔رپورٹ میں روسی ہیلی کاپٹرز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاکہ میں پراعتماد ہوں کہ ایم آئی 171 ای ہیلی کاپٹر کسی بھی مشن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کریگا چاہے وہ مسافروں کی منتقلی اور سامان کی ترسیل ہو یا میڈیکل، سرچ اور ریسکیو آپریشن ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…