اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بڑا فیصلہ سنا دیا گیا، ’’کھلاڑیوں‘‘ کا جشن سڑکوں پر نکل آئے، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے 50 سے زیادہ کارکنوں کو اسلام آباد بند کرنے کے کیس میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں تمام مقدمات سے بری کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ان پچاس کارکنوں کی بریت کی
درخواست مجسٹریٹ فرخ ندیم نے منظور کیں، ان ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں نو سے زیادہ مقدمے درج تھے، تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف یہ مقدمات توڑ پھوڑ کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان ہنچانے کے ضمن میں درج کیے گئے تھے۔ ان مقدمات سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو بری کر دیا گیا ہے۔