اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کلب میں جے آئی ٹی ممبران کا والہانہ استقبال، لوگوں نے گھیر کر سیلفیاں لینی شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے مقدمے کی تحقیقات کرنے والے جے آئی ٹی ممبران بلال رسول اور جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کی سکیورٹی حصار میں اسلام آباد کلب آمد کے موقع پر وہاں موجود افراد نے دونوں کا شاندار استقبال کیا ۔
اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے بلال رسول کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بلال رسول جے آئی ٹی بننے سے قبل روزانہ اسلام آباد کلب میں موجود جم جایا کرتے تھے اور جے آئی ٹی بننے پر انہوںنے جم جانا چھوڑ دیا تھا اور اب جب جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جا چکی ہے اور جے آئی ٹی کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے تو بلال رسول نے ایک بار پھر جم جانا شروع کر دیا ہے۔ واجد ضیا بھی اسلام آباد کلب کے ممبران میں شمار ہوتے ہیں ، جے آئی ٹی سربراہ جب رینجرز کے حصار میں اسلام آباد کلب پہنچے تو وہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا اور وہاں موجود ایک گورنمنٹ آفیسر نے ان کے ماتھے پر بوسہ دیتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر جے آئی ٹی کے سربراہ رہنے والے واجد ضیا نے تاریخی الفاظ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا کام کر دیا، اب سپریم کورٹ پر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتی ہے۔جے آئی ٹی سربراہ جب رینجرز کے حصار میں اسلام آباد کلب پہنچے تو وہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا اور وہاں موجود ایک گورنمنٹ آفیسر نے ان کے ماتھے پر بوسہ دیتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر جے آئی ٹی کے سربراہ رہنے والے واجد ضیا نے تاریخی الفاظ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا کام کر دیا، اب سپریم کورٹ پر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتی ہے۔