اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس اسٹیشن میں غنڈہ گردی تحریک انصاف کے رہنما کو مہنگی پڑ گئی، درخواست ضمانت مسترد ہونے پر زید تالپور سمیت دیگر 2ملزمان احاطہ عدالت سے گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق عمر کوٹ سیشن عدالت میں تھانہ کنری حملہ کیس کی میں درخواست ضمانت مسترد ہونے پر تحریک
انـصاف کے مرکزی رہنما زید تالپور سمیت دیگر دو ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد ملزمان کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل تحریک انـصاف کے رہنما زید تالپور نے ساتھیوں سمیت تھانہ کنری پر دھاوا بولتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دی تھیں۔