ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف نے نئے وزیراعظم کیلئے قانونی ماہرین سے رائے طلب کر لی، مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 21  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی قانونی مشیروں سے بیگم کلثوم نواز کو وزیراعظم بنائے جانے پر رائے طلب ، پانامہ کیس کی سماعت ختم ہونے پر بلائے گئے اہم مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی 5روز ہونے

والی آخری سماعت کے بعد وزیراعظم ہائوس میں بلائے گئے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔ نجی ٹی وی ٹونٹی فور نیوز کی ایک رپورٹ میں رپورٹر بشیر چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ مشاورتی اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے قانونی مشیروں سے بیگم کلثوم نواز کو وزیراعظم بنائے جانے پر رائے طلب کی جس پر قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج تک مخصوصی نشست پر کوئی وزیراعظم نہیں بنایا گیا اور اگر ایسا کیا گیا تو موجودہ صورتحال میں ایسا کرنے پر آئینی بحـث چھڑ جائے گی، مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی کے وزیراعظم بننے سے منتخب اور غیر منتخب کی بحث جم لے گی جو موجودہ صورتحال میں درست قدم نہیں ہو گا۔ دوسری جانب سیاسی رفقا نے بھی اس حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب کروانےکے بعد وزیراعظم بنائے جانے پر پارٹی کی اندرونی صورتحال بھی اس فیصلے سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ بشیر چوہدری نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی خواتین کی مخصوص نشت پر ممبر قومی اسمبلی بننے کے بعد وزیراعظم بنائے جانے پر اگر منتخب اور غیر منتخب کی بحث ہوئی اور معاملہ ایک بار پھر سپریم کورٹ چلا گیا تو حکومت اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…