اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کی سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں جعلسازی ثابت ہونے اور انہیں جھوٹا قرار دیئے جانے پر وزیراعظم کی صاحبزادی کا سیاسی کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا، معروف صحافی خاور گھمن کی
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی خاور گھمن نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں جعلسازی ثابت ہونے اور انہیں جھوٹا قرار دیئے جانے پر وزیراعظم کی صاحبزادی کا سیاسی کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلسازی کے معاملے میں آج کی سماعت میں تینوں ججز نے کہا کہ یہ واضح نظر آ رہا ہے کہ ان دستاویزات میں ردو بدل کی گئی ہیں اور یہ جعلی ہیں۔ جسٹس عظمت سعید نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سماعت کے دوران دریافت کیا کہ جعلسازی کی کیا سزا ہے؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ دستاویزات میں جعلسازی کی سزا سات سال ہے۔خاور گھمن کا کہنا تھا کہ اگر دستاویزات کی جعلسازی ثابت ہو گئی تو مریم نواز مجرم ٹھہریں گی اور اس طرح ان کا سیاسی کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا۔جسٹس عظمت سعید نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سماعت کے دوران دریافت کیا کہ جعلسازی کی کیا سزا ہے؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ دستاویزات میں جعلسازی کی سزا سات سال ہے۔خاور گھمن کا کہنا تھا کہ اگر دستاویزات کی جعلسازی ثابت ہو گئی تو مریم نواز مجرم ٹھہریں گی اور اس طرح ان کا سیاسی کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا۔