اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن کو بہتر بنانے کیلئے آصف زرداری نے میر مرتضیٰ بھٹو کی بیوہ غنویٰ بھٹو سے مفاہمت کی کوششیں تیز کر دی ہیں ۔بھٹو اور زرداری خاندان کو جوڑنے کیلئے ابتدائی رابطے مکمل کر لئے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں دونوں خاندانوں کے درمیان رشتے بھی طے ہو سکتے ہیں
جس کا اعلان 27دسمبر کو بینظیر کی برسی پر متوقع ہے ۔اس سلسلے میں میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو کو بھی پیپلزپارٹی کا حصہ بنایا جاسکتاہے ۔جس پر غنوی بھٹو نے نیم رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔زرداری کے قریبی رشے دار نے بتایا کہ صنم بھٹو جو کہ بینظیر بھٹو کی بہن ہیں کی کوششوں سے آصف زرداری اور غنویٰ بھٹو بلاول بھٹو کا رشتہ کروانے پر رضا مند ہوئے ہیں جبکہ ذوالفقار بھٹو جونیئر کی شادی آصفہ یا بختاور سے ہوبھی ہوسکتی ہے ۔زرداری نے غنویٰ بھٹو کو حلفیہ یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل سے کوئی تعلق نہیں اور یہ سب پیپلزپارٹی حکومت کیخلاف سازش تھی ۔ذرائع کے مطابق فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار بھٹو جونیئر کو پی پی میں اہم عہدے دئیے جائینگے ۔رشتہ جوڑنے کیلئے ایک امریکی ہوٹل میں بلاول بھٹو اور فاطمہ کے درمیان ملاقات کرائی گئی جس میں زرداری اور صنم بھٹو دونوں موجود تھے۔