اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے بڑے پل میں شگاف پڑ گیا، ٹریفک پھر بھی رواں دواں ، کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کیولری میں سب سے بڑے پل پر سڑک بیٹھنے کے باعث شگاف پڑ گیا ہے، واضح رہے کہ کیولری کا یہ پل لاہور شہر کا سب
سے بڑا پل ہے۔ اس پل پر ٹریفک اب بھی رواں دواں ہے، پل میں پڑنے والا یہ شگاف کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے کیوں کہ ٹریفک کی آمد ورفت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کیولری پل کے شگاف اور سڑک بیٹھنے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو بتا دیا گیا ہے مگر تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔