لاہور( این این آئی )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں مون سون کا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کے باعث آئندہ چند روز میں ملک کے جنوبی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔پاکستان میٹرولو جیکل ڈیپارنمنٹ کا کہنا ہے کہ مون سون کا یہ سلسلہ شمالی بلوچستان سے ملک میں داخل ہوا ہے جو جمعے تک تیز بارش کے سلسلے میں تبدیل ہوجائے گا۔
اس دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان کے علاقوں ژوب ، قلات، سبی اور نصیر آباد ڈویژن ، جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور، ملتان، ساہیوال اور ڈی جی خان جبکہ خیبر پختونخواہ کے کچھ علاقوں، بالائی پنجاب اور فاٹا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکثر مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہیں۔