کوئٹہ (این این آئی)زہری قبیلے کے قبائلی رہنما میر بشیراحمد موسیانی زہری نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں ہمدردوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قیاد ت میں بلوچستان کے حقوق کے حصول کی حقیقی جنگ لڑرہی ہے اور بلوچستان کی بھرپور نمائندگی کررہی ہے
انہوں نے یہ بات جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں وزیراعلی بلوچستان کے اسسٹنٹ پولیٹیکل سیکرٹری سیف الرحمان زہری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ وہ بلوچستان کے علاقے زہری کی قبائلی شاخ موسیانی کی سردار فیملی سے تعلق رکھتے ہیں او راس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ نواب ثناء اللہ خان زہری ہی بلوچستان کے واحد حقیقی نمائندہ اور زہری قبیلے کے سربراہ ہے انہوں نے کہاکہ وہ نواب ثناء اللہ زہری کی پر خلوص قیادت اور انکی بلوچستان کے عوام سے محبت کے اقرار میں اپنے سینکڑوں قبائلیوں سیاسی اور ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ نواب ثناء اللہ زہری چیف آف جھالاوان وزیراعلی بلوچستان کی قیاد ت میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں وزیراعلی بلوچستان کے اسسٹنٹ پولیٹیکل سیکرٹری سیف الرحمان زہری نے کہاکہ وہ امید کرتے ہیں کہ میر بشیر زہری اور انکے ساتھی اپنے علاقے میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے بھرپور کردار اد اکرینگے او رانکی قیاد ت میں مسلم لیگ (ن) زہری میں مزید مضبوط اور فعال ہوگی ۔ وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قیاد ت میں مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے حقوق کے حصول کی حقیقی جنگ لڑرہی ہے اور بلوچستان کی بھرپور نمائندگی کررہی ہے