بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

الیکشن2018ء کے بائیکاٹ کا خطرہ بڑھ گیا،تحریک انصاف کے بعد ایک اور اہم سیاسی جماعت نے انکار کردیا

datetime 20  جولائی  2017 |

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی انتخابی اصلاحات کا حکومتی بل مسترد کرتی ہے، جب تک آئندہ الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کیلئے مطلوبہ اصلاحات نہیں کی جاتیں حکومت کے مجوزہ بل پر دستخط نہیں کریں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت انتخابی اصلاحات کے نام پر جو بل پارلیمنٹ میں پیش کرنا چاہتی ہے اس میں کوئی چیز نئی نہیں،

بنیادی بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے موجودہ نظام میں چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت برائے نام اور وہ مجبور محض ہے جس کے پاس کوئی اختیار نہیں، وہ الیکشن کمیشن کے باقی ارکان کی اکثریتی رائے کا پابند ہے یعنی اگر کمیشن کے ارکان کی اکثریت کسی جیتے ہوئے رکن اسمبلی کو ناکام قرار دیدے تو چیف الیکشن کمشنر بھی جیتے ہوئے رکن اسمبلی کی دادرسی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کی اب تک سو میٹنگز ہو چکی ہیں جن پر قومی خزانے سے سو کروڑ روپیہ خرچ کرنے کے باوجود صفر نتیجہ افسوسناک ہے، یہ بات بھی سمجھ سے باہر ہے کہ ان میٹنگز کی کارروائی کو ان کیمرہ یعنی خفیہ رکھا گیا ہے جیسے پارلیمانی کمیٹی الیکشن ریفارمز نہیں بلکہ نیوکلیئر ریفارمز کر رہی تھی، پاکستان مسلم لیگ کا مطالبہ ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی اب تک کی تمام کارروائی کو پبلک کیا جائے تاکہ عوام جان سکیں کہ انتخابی اصلاحات کے نام پر حکومت قوم کے ساتھ کیا مذاق کرنے جا رہی ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں پاکستان مسلم لیگ کی نمائندگی سینیٹر مشاہد حسین سید کر رہے تھے جو ان دنوں انڈونیشیاء میں ہیں، میں نے ان کو ہدایت کر دی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کا کوئی نمائندہ حکومتی بل پر دستخط نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف بھی انتخابی اصلاحات کا حکومتی بل مسترد کرچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…