اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پانامہ کے معاملے پر سینیٹر فرحت اللہ بابر کی طرف سے بار بار آئی ایس پی آر کے ٹویٹس کا حوالہ دینے پر ریمارکس دیدئیے ہیں کہ لگتا ہے فرحت اللہ بابر آئی ایس پی آر کے ٹویٹس کی نگرانی کر رہے ہیں۔ جمعرات کو سینٹ میں پانامہ پر جے آئی ٹی کو ایوان پر بحث کے د وران فرحت اللہ بابر نے پانامہ پیپرز کے منظر عام پر آنے،
عدالت میں سماعت ، جے آئی ٹی بننے ، رپورٹ سامنے آنے کے دوران جاری مختلف ٹویٹس کے حوالے دئیے۔ انہوں نے پرویز مشرف کے معاملے پر ٹویٹس جاری نہ ہونے پر بھی گلہ شکوہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ لگتا ہے کہ فاضل سینیٹر آئی ایس پی آر کے ٹویٹس کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان ریمارکس پر اراکین سینٹ مسکرا دئیے۔