اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت بچانے کیلئے (ن) لیگ نے آخری حربہ بھی آزمانے کا فیصلہ کر لیا، صوبائی اور وفاقی حکومت بچانے پرتنخواہیں ڈبل کرنے کی یقین دہانی ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی نے صوبائی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں کے پرنسپلز کو گورنمنٹ کالج لاہور میں دو روزہ سیشن میں مدعو کیا۔ جس میں تقریباً ڈیڑھ ہزار کے قریب پرنسپلز نے شرکت کی۔
اس موقع پر انہیں یہ سمجھایا گیا کہ اپنے سکول کالجز میں وفاقی اور صوبائی حکومت کیلئے رائے عامہ ہموار کریں اورطلباء کو بتائیں کہ حکومت جانے کی صورت میں سی پیک اور جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔ اس سیشن میں صوبائی وزیر نے پرنسپلز سے ایفائے عہد کیا کہ اگر حکومت کوکوئی نقصان نہ پہنچا اور حکومت نے اپنا وقت پورا کر لیا تو آپ لوگوں کی تنخواہیں ڈبل کر دی جائیں گی۔اس تقریب کے انعقاد پر اور ٹی اے ڈی اے کی مد میں کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ۔